حیدرآباد ۔20۔مئی(اعتمادنیوز) آج اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے
عام انتخات میں سماج وادی پارٹی کی بری طرح ناکامی کے بعد آج منعقدہ جائزہ
اجلاس کے بعد 36وزرا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اکھلیش یادو کی وزارت
میں کل 43وزرا ہیں۔ لوک سبطا انتخابات میں اتر پردیش کے کل 80پارلیمانی
سیٹوں میں بی جے پی نے 73نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ 2009کے انتخابات
میں 23سیٹوں کو حاصل کرنے والی سماج وادی پارٹی کے سیٹ اس مرتبہ 23سے
گھٹ
کر 5تک ہوگئے۔ جو کہ اس پارٹی کے لئے سب سے بڑا نقصان ہے۔ تاہم اس فیصلہ
کے بعد اکھلیش یادو نے انکے استعفی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے
ہوئے کہا کہ انہیں استعفی دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ عام انتخابات کے بعد
آج پہلی مرتبہ اتر پردیش حکومت کا کابینہ اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں
اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے کئی ترقیاتی اسکیمات کو عوام کے
سامنے پیش کرنے میں سماج وادی پاری کے قائدین بری طرح ناکام ہوگئے۔